10 جولائی، 2026، 1:05 PM

علاقائی کشیدگی میں اضافے کے ساتھ خلیج فارس کے شیخ نشین ممالک کی وسیع مشاورت

علاقائی کشیدگی میں اضافے کے ساتھ خلیج فارس کے شیخ نشین ممالک کی وسیع مشاورت

خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سفارتی رابطوں میں اضافہ کر دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی حالات میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کے بعد وسیع پیمانے پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں خلیج فارس کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان رابطوں کا مقصد کشیدگی کو قابو میں لانے اور صورتحال کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں کرنا ہے۔

کویت کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ کویت کے وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح کو قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، بالخصوص جاری کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ کشیدگی کم کرنے، صورتحال کو قابو میں رکھنے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے سفارتی حل کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اسی طرح سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو بھی اپنے قطری ہم منصب کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی حالات میں ہونے والی نئی پیش رفت پر گفتگو کے ساتھ ساتھ امن و استحکام کی بحالی کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا اور کشیدگی کم کرنے اور بحران کے منفی اثرات کو علاقائی اور عالمی سطح پر محدود کرنے کے لیے مسلسل رابطہ کاری اور مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

دراین اثناء کویت کے وزیر خارجہ نے امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اس رابطے میں خطے کی تازہ صورتحال، خاص طور پر جاری کشیدگی، اس کے اثرات اور کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے سیاسی حل کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1940235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha